اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن کیلئے ریکارڈ بناڈالا

datetime 11  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ریکارڈ 16ارب 63کروڑ 27 لاکھ60 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائی گئی 14ارب 33کروڑ 83لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم سے 2ارب29کروڑ43لاکھ80ہزار ڈالر یا 16 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات1ارب 66کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہیں جو اپریل 2015 کے مقابلے میں 1.37فیصد اورمئی 2014ئ کے مقابلے میں 15.46 فیصد زائد ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 52کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار ڈالر،، متحدہ عرب امارات 39کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار ڈالر،امریکا 22کروڑ 11 لاکھ ڈالر، برطانیہ 19کروڑ 41لاکھ 50 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 19کروڑ 6لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے 10کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔اعدادوشمار کے مطابق مئی 2014 میں سعودی عرب سے 45کروڑ 11لاکھ 40 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 29کروڑ 9لاکھ 10 ہزار ڈالر، امریکا 21کروڑ 68 لاکھ 40 ہزار ڈالر، برطانیہ 18کروڑ 10لاکھ 40 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 16 کروڑ 40 لاکھ 10ہزارڈالر،یورپی یونین کے ملکوں سے 3کروڑ 90لاکھ 60 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے9کروڑ 74لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…