بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

جماعت اسلامی ہند کامقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش بھارت کی سول سوسائٹی نے بھی کئی سوالات اٹھا دئیے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)جماعت اسلامی ہند اور بھارت کی سول سوسائٹی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مواصلاتی بلیک آئوٹ کے باعث کشمیریوںکی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند

اور بھارتی سول سوسائٹی کے ایک مشترکہ وفد نے سرینگر ، بارہمولہ اور پلوامہ کا دورہ کیا اور سماجی کارکنوں ، وکلاء ، غیر سرکاری تنظیموں اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوںسے ملاقاتیں کیں۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی نے کہاکہ لوگ ہنگامی حالت میں بھی اپنے پیاروں سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیںاور ان کیلئے میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوںتک رسائی بھی ممکن نہیں ہے ۔ گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اورادویات کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وفد نے مواصلاتی بلیک آئوٹ اور اسکے باعث لوگوں کی ذہنی صحت پر پڑے والے مضر اثرات پر بھی تشویش ظاہرکرتے ہوئے بڑے پیمانے پر گرفتاریوںکا مسئلہ بھی اٹھایا۔ وفد نے کہاکہ کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی نظربندیاں بڑا لمحہ فکریہ ہیںکیونکہ کسی کوبھی گرفتار کئے گئے کشمیریوںکی اصل تعداد کے بارے میں علم نہیں ہے ۔ ریٹائرڈ آئی جی پولیس یوپی جو ایس آر داراپوری، جماعت اسلامی کے سیکرٹری ملک معتصم خان ، بچوں کے حقوق کی علمبردارشہوتہ ورمااورآل انڈیامسلم مجلس مشاورت کے سیکرٹری جنرل مجتبیٰ فاروق پر مشتمل وفد نے 7 سے 10اکتوبرکے دوران وادی کشمیر کا دورہ کیاتھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…