جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا اہم ترین قومی ادارے کی نجکاری کا فیصلہ

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈالرز نے مزید رنگ دکھانا شروع کردیئے، حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری رواں سال دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنشورشئیم نے ادارے کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سرکاری اداروں کی نجکاری عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط کا حصہ ہے۔حکومت نے کروڑوں ڈالر پر مشتمل اگلی قسط کے حصول کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے لئے کوششیں تیز کردیں۔گذشتہ ہفتے اجلاس میں مالی مشیر اور دیگر حکام نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔چند روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے اسٹیل ملز کا دورہ کیا۔اور اب کنسورشئیم پاکستان اسٹیل ملز پہنچ گیا۔جہاں مختلف شعبوں کے سربراہان سے مل کر تفصیلات طلب کیں۔مشینری، پرزہ جات اور اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔کنسورشئیم میں چائنا ڈیولپمنٹ بینک، پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی، اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالوجی اور دیگر شامل ہیں۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے ادارہ رواں سال دسمبر یا جنوری دوہزار سولہ تک فروخت کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…