بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں افسران کی ”کچی کتاب“،کرپشن کابڑاسکینڈل سامنے آگیااعلیٰ افسر نے دیگرافسران کی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ صوبہ میں کرپشن اور مالی بدعنوانیوں کی مکمل داستان بیان کردی ہے۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم  خان کے نام کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور جو افسران کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں انہیں پورے صوبہ میں دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔

صوبہ کے اصل بااختیار لوگ پٹواری اور صوبہ تحصیلدار ہیں جو بھاری کرپشن میں ملوث ہیں۔دیانتدار اسسٹنٹ کمشنر کا صوبہ میں جینا ان کرپٹ افسران  نے دوبھر کردیا ہے۔اپنے خط میں مظلوم اے سی نے لکھا ہے کہ کرپشن نہ کرنے پر دیانتدار افسر کو نہ صوبے میں گھر ملتا ہے اور نہ دیگر سہولیات،کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر کو دنیا کی ہر چیز میسر ہوجاتی ہے۔انہوں نے اپنے افسران ڈی سی کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ وہ کس طرح ماتحت عملے کو کرپشن پر آمادہ کرتے ہیں۔اے سی نے کھلے خط میں لکھا ہے کہ چالان کی رقم کس طرح کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے تاہم اگر 15فیصد چالان کی رقم مختص کردی جائے تو کرپشن کا منہ بند ہوسکتا ہے۔کے پی کے صوبے میں سب سے بڑا قصور کرپشن نہ کرنا ہے عام طور پر ہر تحصیل کے اے سی کو مالی ضروریات وہاں کا ماتحت عملہ پوری کرتا ہے جو کہ ظلم ہے جو کرپشن نہ کرے اسے فضول افسر تصور کیا جاتا ہے۔اے سی نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام اسسٹنٹ کمشنر کچی کتاب میں جرمانہ کی رقم درج کرکے کرپشن کرتے ہیں اور کچی کتاب کرپشن کے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ جرمانے کی مد میں 15فیصدحصہ افسر کا مختص کیا جائے۔اس حوالے سے خط اعظم خان کو مل گیا ہے تاہم انہوں نے اس پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔اعظم خان خود بھی چیف سیکرٹری کے پی رہ چکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کچی کتاب کرپشن سے مستفید ہوتے رہے ہوں



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…