بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمانوں کو شری رام اور ہنو مان کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جانے لگا،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ،افسوسناک انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مذہب، ذات اور صنف کی بنیاد پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارت میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں

اضافے سے متعلق اعداد و شمار ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق صرف 2019 کے پہلے 6 ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم کے 181 واقعات پیش آئے جو گزشتہ ساڑھے تین سال کی نسبت دو گنا ہیں۔بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی بڑی وجہ ان کا مذہب، ذات اور صنف ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں نفرت انگیزی کے 37 اور مارچ میں 36 واقعات رپورٹ کیے گئے، ہجوم کی طرف سے تشدد کے 72 کے قریب نفرت انگیز واقعات سامنے آئے جن کا تعلق براہ راست مسلمانوں سے تھا۔رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو شری رام، ہنو مان اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نفرت انگیز جرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، پرتشدد واقعات بڑھانے میں حکومت بھی حوصلہ افزائی کرتی نظر آ رہی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…