فیصل آباد (آن لائن)اولاد نرینہ کی خواہش مند عورت کا سنگدلانہ اقدام، جعلی پیر کے کہنے پر اپنی بہن کے نومولود بچے کو چھت سے پھینک کرموت کے گھاٹ اتاردیا، تفصیل کے مطابق ایڈن گارڈن کے رہائشی تحسین عاصم کی بیوی ماریہ نے بچے کو جنم دیا اور شوہر سے اصرار کرکے اپنے میکے بی بلاک ملت ٹاؤن چلی گئی جہاں اس کی بہن صائمہ آئی جسے چک جھمرہ کے جعلی پیر ضیاء رحمت نے نرینہ اولاد
کا جھانسہ دے رکھا تھا جس کی باتوں میں آکر صائمہ نے اپنی بہن تحسین کے نومولود بچے کو چھت سے پھینک کر موت کے گھات اٹار دیا،ملزمہ صائمہ کی ایک بارہ سالہ بیٹی ہے اور نرینہ اولاد نہیں ہے جس پر جعلی پیر کے بہکاوے میں آکر اس نے بہن کے نومولود بیٹے کی جان لے لی، 29اکتوبر 2018 ء کو پیش آنیوالے واقعہ کا ایک سال بعد مقدمہ درج کرلیا گیا اورملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔