بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی جمشید دستی کی بس کو پولیس نے قبضے میں لے لیا،وجہ کیا بنی؟جانئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ(این این آئی)شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا۔پولیس ترجمان میں مؤقف اپنایا کہ جمشید دستی کی بس کی رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب جمشید دستی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ بس وفاقی حکومت نے عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی اس کے پاس ہیں لہذا فلاحی تنظیم کو عطیہ کی گئی بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کا کام تھا۔یاد رہے گزشتہ دنوں جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑے جانے پر خبروں کی زینت بن گئے تھے۔اس مرتبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کالعدم قراردیا ہے۔مظفر گڑھ کے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تصدیق نہ ہوسکی۔اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ رولنمبر سلپ پر بھی الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔خیال رہے کہ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر بطور ممبر قومی اسمبلی سے مستعفی بھی ہوئے تھے ، وہ اس ضمن میں سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…