منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ اور چین کے درمیان تنائو میں کمی ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے ڈھائی سو ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر اضافی محصولات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اضافی محصولات آئندہ منگل سے لاگو ہونا تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس اوول آفس میں چین کے نائب وزیر اعظم اور

چین امریکا اعلیٰ سطح مذاکراتی چینی ٹیم کے سربراہ لیو ہی نے ملاقات کی ہے۔ چینی رہنما نے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کو چین کے صدر شی جن پنگ کا پیغام بھی پہنچایا۔چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ مذاکرات سے خیر سگالی کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ بین الاقوامی برادری اور دونوں ملکوں کے عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ لیو ہی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیمیں معاہدے کے پہلے مرحلے کا متن مکمل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔دوسری جانب چین نے بھی 40 سے50 ارب ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کی حامی بھری ہے۔ یوں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین گزشتہ15ماہ سے جاری کشیدگی اور تجارتی جنگ میں اب کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ پیش رفت جمعرات اور جمعہ کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ مزید سنجیدہ معاملات آئندہ مذاکراتی مراحل میں زیر بحث آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…