شیخوپورہ(این این آئی)ماڈل کورٹ شیخوپورہ کے جج شہبازحسین نے ماہ ستمبر2019میں 287سول مقدمات کافیصلہ کرکے پاکستان میں تاریخ رقم کردی جن میں سول اپیل 135فیملی اپیل75رینٹ اپیل1اورنگرانی76شامل ہیں۔ ماڈل کورٹ نے اپنے قیام سے لیکر30ستمبرتک2019تک تقریبا500سے زائدمقدمات کا فیصلہ کیاہے جوکہ جج صاحب کی انتھک اور شب وروزمحنت کا نتیجہ ہے-