بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے گھروں کی الاٹمنٹ کا باقاعدہ آغاز، کامیاب خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کم آمدنی والے لوگوں کو گھروں کی الاٹمنٹ کے کام کا آغاز کردیاہے جس کی لودھراں میں شفاف انداز میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بات لودھراں میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب لوگوں کے ناموں اعلان کیا۔

وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین، رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفربھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں محمو دالرشید نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کر کے رہیں گے۔آج کی قرعہ اندازی عام آدمی کیلئے گھر جیسے خوشنما خواب کی تعبیر کے آغاز کا دن ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہاکہ دو لاکھ گھروں کی تعمیر دسمبر میں شروع ہو جائے گی اور اگلے ماہ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دس بڑے شہروں میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں مسٹر شوبازنے صرف نا مکمل ہاؤسنگ سکیمیں دیں اور آج وہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔ موجودہ حکومت شعبدہ باز اور جلد باز نہیں کہ اَدھوری سکیموں کے ذریعے ملک کا سرمایہ برباد کرے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی شفافیت کی وجہ سے بین الاقوامی فرمیں گھروں کی تعمیر میں بہت دلچسپی لے رہی ہیں۔ بین الاقوامی فرموں کو یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت اور اس کے وزراء کوئی ککس بیک نہیں مانگ رہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…