اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے میڈیاپر بچے کی آنکھوں کے علاج سے متعلق چلنے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے بچے کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حاصل پور میں محنت کش کا 5 سالہ بیٹا واجد علی آنکھوں کی پر اسرار بیماری میں مبتلاہے۔بچے کے والدین کی علاج کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس
لے لیا۔فیصل واوڈا نے بچے کی آنکھوں کے علاج سے متعلق چلنے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے بچے کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔فیصل واوڈانے کہا ہے کہ والدین سے رابطہ کر کے بچے کو علاج کیلئے لاہور لائیں گئے،لاہور میں بچے کا علاج ممکن نہ ہو سکا تو جہاں ممکن ہوا وہاں سے علاج کروائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی پر اسرار بیماری میں مبتلا بچے واجد علی کا علاج اپنی نگرانی میں کراؤں گا۔