کراچی (آن لائن)پی ایس 11لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کی الیکشن مہم سرکاری دفاتر سے چلنے لگی ایکسائیز آفس سے پیپلزپارٹی کے کارکنان جھنڈے بنانے میں مصروف واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی مذمت الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ،صحافیوں پر تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ،صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں جمال صدیقی نے کہا کہ محکمہ ایکسائیز اب ان کاموں کے لیے رہ گیا ہے کروڑوں کا بھتہ لینے والے ایکسائیز منسٹر نے دفاتر کو
پارٹی دفتر بنادیا ہے سندھ حکومت کی مشینری الیکشن میں متحرک ہوچکی ہے بلاول اپنے نوکروں کی بجاء خد الیکشن لڑکر دیکھ لیں پی ایس 11 پر شکست سے قبل ہی جیالے غنڈاگردی پر اتر آئے ہیں ایکسائیز آفس کے واقعے پر الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے الیکشن میں شکست کے خوف سے جیالے اب گلو بٹ بن گئے ہیں، جمال صدیقی پی ایس 11 پر بلاول کے ملازم کو عبرتناک شکست ملے گی بلاول کے ملازم کو جتوانے کے لیے سرکاری خزانے اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے معاملے پر الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائے۔