اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دیدیا۔مسلم لیگ (ن) کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے تین رکنی وفد تشکیل دے دیا۔وفد کی قیادت پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کریں گے۔وفد میں انجینئر امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔وفداتوار کے روز مولانا فضل الرحمان سے رات 8 بجے پشاور میں ملاقات کریگا۔وفد قائد نواز شریف کے خط کی روشنی میں پارٹی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرے گا۔