اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگار ارشد وحید چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایک سے ایک نئے مقدمات اور بار بار گرفتاریاں کرنے والے شاید بھول چکے ہیں کہ ن لیگ کے پاس ابھی کچھ ویڈیوز باقی ہیں اور اگر ان میں سے ایک بھی جاری کر دی گئی تو اس نام نہاد احتساب اور انصاف کے ساتھ بہت سے کردار عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے اور پھر فیصلہ
عوام سنائیں گے،ایک ویڈیو میں تو اتنا مواد ہے کہ شاہراہ دستور پہ شان سے ایستادہ عمارت کا سارا بھرم ایک لمحے میں خاک میں مل جائے گا۔یا درہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی گئی۔جج ویڈیو سیکنڈل پر تو تحقیقات جاری ہیں تاہم ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اور ویڈیوز بھی موجود ہیں جو پاکستان کے سیاسی میدان میں ہنگامہ برپا کر سکتی ہیں۔