جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ترک افواج شام میں گھس گئیں،فوج کی کارروائیاں جاری، ایک ترک فوجی،درجنوں جنگجو ہلاک،ترکی نے یورپی یونین کو انتہائی اقدام کی دھمکی،سعودی عرب کو انتباہ کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق /انقرہ (این این آئی) ترکی کی شمال مشرقی شام میں جاری فوجی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ترک میڈیا کے مطابق فوج نے اپنے پہلے ترک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ٗ اب تک 11 عام شہریوں اور کرد جنگجوؤں کی زیرِ قیادت سیریئن ڈیموکریٹ فورس اور ترکی کے حامی شامی درجنوں جنگجوؤں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں

۔ترک افواج کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد شمالی شام میں ہزاروں افراد نے اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہے اور محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی ہے۔شامی علاقے میں ترک آپریشن بدھ کو شروع ہوا تھا اور ترک فوج نے فی الوقت سرحدی قصبوں راس العین اور تل ابیض کے درمیانی علاقے میں پیش قدمی کی ہے جس کے بعد امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے۔یاد رہے کہ ترک صدر نے گذشتہ روز یورپی یونین کی تنبیہ کی تھی کہ ’اگر آپ نے ہماری کارروائی کو حملہ قرار دیا تو ہمارا کام بہت آسان ہوگا، ہم اپنے دروازے کھول دیں گے اور 36 لاکھ پناہ گزینوں کی آپ کی جانب روانہ کر دیں گے۔صدر اردوغان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی اس آپریشن کے بارے میں تنقید برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ پہلے یمن میں اموات کا جواب دیں۔  ترکی کی شمال مشرقی شام میں جاری فوجی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ترک میڈیا کے مطابق فوج نے اپنے پہلے ترک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ٗ اب تک 11 عام شہریوں اور کرد جنگجوؤں کی زیرِ قیادت سیریئن ڈیموکریٹ فورس اور ترکی کے حامی شامی درجنوں جنگجوؤں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ترک افواج کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد شمالی شام میں ہزاروں افراد نے اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہے اور محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…