منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جماعت الدعوۃ کے مزید4اہم رہنماؤں کو گرفتارکرلیاگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جماعت الدعوۃ کے چار مزید رہنماؤں کو سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی بنیادکالعدم قرار دیے گئے الانفال ٹرسٹ سے تعلق کو بنایا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتار کئے گئے رہنماؤں میں جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد،

پروفیسر ظفر اقبال، محمد یحییٰ عزیزاور محمدا شرف شامل ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے گرفتار رہنماؤں کے اثاثے بھی منجمند کر دیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کا تعلق کالعدم قرار دیے گئے الانفال ٹرسٹ سے ہے اور اسی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الانفال ٹرسٹ نے مختلف شہروں میں زمین خرید کر مساجد کی تعمیر کا کام کیا ہے۔ چند ماہ قبل جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمدسعید کو جب گرفتار کیا گیا تو ان پر بھی یہی مقدمہ بنایا گیا تھا کہ منڈی بہاؤالدین کے ملکوال علاقہ میں سات مرلہ کی زمین پرجس ٹرسٹ کی جانب سے مسجد بنائی گئی تھی اس ٹرسٹ کے ممبران میں حافظ محمد سعید کا نام بھی شامل تھا۔ حافظ محمد سعید کی طرح جماعت الدعوۃ کے جمعرات کے دن گرفتار کئے گئے چار رہنماؤں کوبھی اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں اوران کے خلاف بھی اسی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں جو مساجد کی تعمیر وغیرہ کے حوالہ سے حافظ محمد سعید پر لگائے گئے تھے۔ جماعت الدعوۃ کے چار مزید رہنماؤں کو سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی بنیادکالعدم قرار دیے گئے الانفال ٹرسٹ سے تعلق کو بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…