جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈینگی کے وار جاری ،وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد یکدم کہاں جا پہنچی؟حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،راولپنڈی ( (این این آئی)ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی، ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے130 مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان پمز کے مطابق پمزمیں ڈینگی کے 81 مریض داخل ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز ہسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔ترجمان پمز کے مطابق نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 118 سے زائد مریض داخل ہیں ،ملک بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 41 سے زائد ہو گئی۔دوسری جانب ڈینگی وائرس کے جان لیوا حملے نہ رک سکے، ڈینگی کے باعث ایک اور ہلاکت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق فوزیہ نامی خاتون بے نظیر بھٹو اسپتال میں ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی ،فوزیہ دو روز قبل بے نظیر بھٹو ہسپتال میں داخل ہوئی ،فوزیہ کا تعلق کرسچن کالونی سے تھا ،ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی، ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 171مریضوں.میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ،اسلام آباد کے رہائشی 18 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7425 ہوگئی ۔علاوہ ازیں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ اجلاس ڈاکٹر ظفرمرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ کے افراد شریک ہوئے ،اجلاس میں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ 24ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر ڈسچارج ھو چکے ہیں،انسداد ڈینگی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ نے بتایاکہ کیس رسپانس کے زریعے بڑے پیمانے پر فوگنگ اور سپرے کا عمل جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن حکمت عملی اپنا رہے ہیں، جڑواں شہر کے موثر اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے۔سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین مفت نگہداشت اور علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…