جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے جمعیت علما اسلام (ف)کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی،وزارت داخلہ کاصوبوں کو مراسلہ جاری،ہنگامی اقدامات،خفیہ ادارے متحرک

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاخان(آن لائن)حکومت نے جمعیت علما اسلام (ف)کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی، مدارس میں معلمین اور طلبا کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ضلع بھکر سمیت تمام اضلاع میں ہنگامی طور پر کارکنان و مدارس کی فہرستیں مرتب کی جانے لگیمقامی سطح پر کارکنان کو نظر بند اور حراست میں رکھنے کا بھی عندیہ خفیہ ادارے متحرک ہوگئے

دریاخان سے بھی ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا  گیا کے پی کے سے ملحقہ پنجاب کے تمام راستے کڑی نگرانی میں ہوں گے جن میں دریاخان ڈیرہ پل بھی شامل ہے جمعیت علما اسلام ف کے27 اکتوبر کو احتجاجی مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی وزارت داخلہ اور سکیورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں ایک طرف جمعیت علما اسلام ف کے آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، دوسری جانب حکومت نے احتجاجی یا آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف اپنی حکمت عملی بھی بنانا شروع کردی ہے۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے اعلان کررکھا ہے کہ 27 اکتوبر کو 15لاکھ لوگ مارچ میں شریک ہوں گے اس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے اور آزادی مارچ کا اثر زائل کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے۔ وزارت داخلہ نے جمعیت علما اسلام (ف) کے تمام مدارس کی فہرست مانگ لی، مدارس میں معلمین اور طلبا کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں صوبوں سے جے یوآئی ف کے ملک بھر میں موجود تمام مدارس کی تعداد اور مدارس میں معلمین اور طلبا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…