اسلام آباد(نیوزڈیسک )اکثر کہاجاتا ہے کہ آپ جوکھائیںگے اور اتناہی صحت مند رہیںگے،لیکن جوآپ اتناہی صحت مند ہونگے جتنا آپ کی پیدائش سے قبل آپ کی ماں کھائے گی۔تحقیق کے مطابق ایک بچہ طویل عرصہ تک صحت مند رہےگا اگر اس کی ماں حاملہ ہونے سے قبل بہتر خوراک لے گی۔ حاملہ ہونے کے ہفتے میں خاتون کی بہترخوراک مستقبل میں اس کے بچے کے فلو سے لیکر کینسر تک جیسی بیماریوں میںمبتلا ہونے کے خطرے پر اثرانداز ہوتی ہے۔لندن سکول آف ہائی جین اینڈٹروپیکل میڈیسن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حاملہ ہونے کے ہفتے میں خاتون کی جانب سے لی جانے والے خوارک بہت اہم ہوتی ہے۔تحقیق کارپروفیسر اینڈریو پرینٹس کا کہناہے کہ اس خوراک کے بچے کے مستقبل پرکئی ٹھوس اثرات ہوتے ہیں۔مغربی افریقہ میں120خواتین پر تحقیق کی گئی، کچھ خواتین خوراک کی کمی میں والے سیزن اور کچھ خوراک کی کثرت والے سیزنمیں حاملہ ہوئیں،ان کے نیوٹرایئنٹس کو باقاعدگی سے چیک کیاگیا، پیدائش ہوئی توبچوں کے جینز کا تجزیہ کیاگیا تو خوراک کی کثرت والے ما?ں کے بچوں کے جینزبہت ایکٹو تھے۔یہی وہ جینز ہیں جو کینسر اور دیگر بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت کاکام کرتے ہیں۔