بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مشکوک ایکشن کی جانچ :بائیو مکینک لیب منصوبہ تاخیر کا شکار

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) مشکوک ایکشن والے بائولرز کے معائنے کیلئے بائیو مکینک لیب ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پی سی بی نے رواں سال مارچ تک لیب بنانے کا دعوی کیا تھا حقیقت میں کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان کی آنکھیں تب کھلتی ہیں جب پانی سر سے گزر جاتا ہے۔ یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بائیو مکینک لیب کی ادھوری عمارت ہے جس کے بنانے کا منصوبہ دو ہزار چھ میں شہریار خان کے بطور چیئرمین پہلے دور میں شروع ہوا۔ پھر نسیم اشرف آئے اعجاز بٹ کا دور بھی آیا لیکن کسی کی نظر یہاں نہ پڑی۔ کرکٹ کے حالات بدلنے کیلئے ذکائشرف اور نجم سیٹھی بھی چیئرمین کی گدی پر بیٹھے لیکن اس لیب کی نہ سنی گئی۔ حالات نے کروٹ لی پاکستان کے سٹار سپنر سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن پر پابندی لگی جس نے سوئے ہوئے بورڈ حکام کو جگا دیا لیکن یہ ہوش بھی چند دنوں کا تھا۔ پی سی بی نے چند ہفتوں میں کام شروع اور رواں سال مارچ تک مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ گزرتے وقت کے ساتھ جب سب کا دھیان ہٹا تو بورڈ نے ایک بار پھر اس عمارت سے منہ موڑ لیا۔ اب پی سی بی کا موقف ہے کہ رواں سال سمتبر میں کام شروع ہوگا اور آئندہ سال جنوری میں یہ لیب پوری طرح سے کام کرنا شروع کر دے گی۔ باؤلرز کے ایکشن کے معائنے کے لئے بائیو مکنیک لیب آسٹریلیا’ جنوبی افریقہ ‘ انگلینڈ اور بھارت کے پاس ہے جہاں سعید اجمل اور محمد حفیظ کو بھجوا کر بورڈ اپنے کروڑوں روپے خرچ کر چکا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…