انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی دفعات کی خلاف ورزی سٹیٹ بینک نے 3 بینکوں پر 13 کروڑ 33 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے

5  اکتوبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی دفعات کی خلاف ورزی پر 3 بینکوں پر مجموعی طور پر 13 کروڑ 33 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔ ان خلاف ورزیوں کی حد بندی اے ایم ایل/ سی ایف ٹی سے ‘صارفین سے سروس چارجز کی غلط کٹوتی’، اپنے

کسٹمرز کی پالیسی کی جانکاری کے ناقص نفاذ سمیت اثاثوں کے معیار کی ناکافی نگرانی تک ہے جو (سی ڈی ڈی اور کے وائے سی) پروٹوکولز کے تحت آتے ہیں۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے تینوں بینکوں کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ مستقبل میں مزید جرمانے سے بچنے کے لیے سی ڈی ڈی اور کے وائے سی کے پروٹوکولز پر سخت سے عمل پیرا ہوں۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ مرکزی بینک (ایس بی پی) نے متعدد بینکوں کو مجموعی طور پر 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے۔مذکورہ بینکوں نے سی ڈی ڈی اور کے وائے سی کے مجزوہ قوانین کے خلاف ورزی کی تھی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کے خلاف بینکوں کی سطح پر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے سخت کارروائی اور جرمانے سمیت اسے عوام کے سامنے لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے ایم ایل/سی ایف ٹی کے معاملے پر ریگولیٹر فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سخت ہدایات کے تحت عمل پیرا ہے تاکہ ملک کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے میں مدد ہوسکے۔واضح رہے کہ ستمبر میں ایس بی پی نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی دفعات کی خلاف ورزی پر 10 بینکوں کو جرمانہ عائد کیا تھا۔مجموعی طور پر ان تمام بینکوں کو 80 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا تھا اور یہ تمام کارروائی اگست کے مہینے میں کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…