اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ کے کرپٹ افسران نے اپنی ذاتی تجوریان بھرنے کیلئے ملک کی سیکیورٹی داؤ پر لگادی، تمام حساس معلومات پر دسترس دینے کیلئے ویب سائیٹ کا ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا۔ اہم معلومات اور قومی راز چوری ہونے کا امکان، نجی کمپنی کو حساس معاملات پردسترس دیتے وقت ملکی قواعد وضوابط کی بھی دھجیاں بکھر دی گئیں،
پیپرا رولز کے ساتھ ساتھ محکمہ قواعد کی بھی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی، دفتر خارجہ کے کرپٹ افسران نے قومی راز وں کی ویب سائٹ بنانے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کودینے ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی ماموں بنا دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو سیکنڈل کوعلم ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیا ررکھی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے ویب سائٹ کی برنڈنگ کیلئے نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس سے وزارت کی حساس معلومات لیک ہونے اور سرکاری ای میل تک غیرملکی اداروں کی دسترس ہونے کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا، وزارت خارجہ کا ای میل سسٹم بھی ویب سائٹ سے ہی منسلک ہے، وزارت کا اپنا آئی ٹی شعبہ ہونے کے باوجود کنٹریکٹ نجی کمپنی کا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کو اپ گریڈینگ کا فیصلہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا ہے اور نجی کمپنی کے ساتھ کوئی ذاتی تعلق یا رشتہ داری نہیں ہے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ اس کمپنی کو ویب سائٹ کے اخراجات خود ادا کرینگے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے افسران کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ویب سائٹ کی اپ گریڈنگ اور اسے عوام کیلئے عام فہم کرنا اشد ضروری ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ نجی کمپنی کو ویب سائٹ کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں اور کوئی سیکیورٹی رسک نہیں کیونکہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کے سفراء اور دیگر ادارے بھی مستفید ہوتے ہیں۔ تاہم اس کی عوام کیلئے عام فہم بنانے کیلئے سرکاری فنڈز کا استعما ل نہیں کیے جائیں گے۔