بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

مختلف علاقوں میں پھر زلزلہ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(این این آئی) آزاد کشمیر کے علاقوں میں آئے خوفناک زلزلے کو کافی دن گزر جانے کے باجود بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ خوفناک زلزلے نے آزاد کشمیر میں تباہی مچا دی تھی، میرپور اور قریبی قصبے جاتلاں میں عمارتیں، مکانات اور دیواریں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور

گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.8 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔زلزلہ سہ پہر چار بج کر دو منٹ پر آیا، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں دس سے پندرہ سیکنڈ تک شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر سے نکل کر سڑکوں اور کھلے مقامات پر آگئے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…