اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

مصری فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام سے متنفر انگریز کو مسلمان کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

قاہرہ(آن لائن) لیورپول اسٹار اور مصری فٹ بالرمحمد صلاح سے متاثر ہو کرایک انگریز جو اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرتا تھا مشرف بہ اسلام ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے گورے نے کہا کہ اسے اسلام سے شدید نفرت تھی مگر جب لیور پول کے فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام کا صیح امیج پیش کیا تو وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا جس کے اس نے اسلام قبول کرنے اور مسلمان ہونے کافیصلہ کیا۔

نو مسلم بین برڈ نے کہا کہ وہ لیورپول اسٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوا۔ اس نے کہا کہ محمد صلاح ہی میری انسپائریشن ہے جن کی شخصیت نے واقعتا مجھے متاثر کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب میری خواہش ہے کہ میں محمد صلاح سے ملاقات کروں اور اس کے ساتھ مصافحہ کرکے اس کو بتاؤں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوں، ساتھ ہی اس کا شکریہ ا ادا کروں۔گورے نو مسلم کا کہنا ہے کہ محمد صلاح پہلا مسلمان فٹ بالرتھا جس کی پیروی کرنے کی میری خواہش تھی، میں جانتا تھا کہ وہ اپنی زندگی کیسے گزارتا ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کا طریقہ جانتا ہے۔ جب اس نے لیورپول کے ایک پرستار کے ساتھ تصویر کھینچی جس کا تعاقب کرنے کے دوران اس کی ناک ٹوٹی تھی اس واقعہ نے مجھے متاثر کیا۔بین برڈ نیکہا کہ جب محمد صلاح چیمپینز لیگ جیت گئے۔میں نے اپنے دوست سے کہا کہ یہ اسلام اور مسلمان کی فتح ہے، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے جو اپنی فٹ بال برادری، سیاست ور مذہب کا احترام کرتا ہے۔بین برڈ نے بتایا کہ جب میں اسکول میں تھا مجھے مسلمانوں کے ساتھ نفرت تھی۔ لیڈز یونیورسٹی میں اپنی تعلیم میں تبدیلی لانے اور مشرق وسطی کے مطالعے میں مہارت حاصل کرنے سے پہلے انھیں اس بارے میں غلط نظریہ تھا مگر جب تحقیق کی تو میں مختلف نتیجے پر پہنچا۔برطانوی نو مسلم کا کہنا تھا میں نے یونیورسٹی میں مصر کے متعدد طلبا سے ملاقات کی۔

جب انہیں پتا چلا کہ میں محمد صلاح میں گہری دلچسپی لیتا ہوں تو وہ مجھے سے گھنٹوں محمد صلاح کی باتیں کرتے،یہ اس نے مصری طلبا کے لیے کیا کچھ کیا۔ میں محمد صلاح کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو سمجھتا گیا۔اس کا کہنا ہے کہ جب لوگ قرآن کے بارے میں پڑھتے ہیں تو مختلف سوچ رکھتے ہیں۔ میڈیا میں اسلام کی اصل تصویر پیش نہیں کی جاتی۔دیکھتے ہیں جس کا ہمیشہ میڈیا میں نقشہ نہیں پیش کیا جاتا ہے۔ میں مسلم کمیونٹی میں نیا ہوں اور میں اب بھی سیکھ رہا ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے ساتھی سوچتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں کیونکہ میں واقعی میں تبدیل نہیں ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ میرا دل مطمئن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…