منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

وزارت مواصلات کے اہم ترین موٹروے مکمل ہونے کے دعوے دھرے رہ گئے، یکم اکتوبر کو بھی افتتاح نہ کیا جاسکا،افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت مواصلات کے ایم فائیو موٹروے مکمل ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ملتان سکھر موٹروے کا یکم اکتوبر کو بھی افتتاح نہ کیا جاسکا،اس سے قبل ایم فائیو کا افتتاح اگست میں بھی موخر کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مواصلات کے ایم فائیو موٹروے مکمل ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ایم فائیو کا افتتاح اگست میں بھی موخر کیا جا چکا ہے،

وزارت مواصلات کی سست روی اور غیر دلچسپی کے باعث ایم فائیو کا ابھی تک افتتاح نہیں کیا جا سکا،موٹروے کی تعمیراتی کمپنی نے سڑک تو تعمیر کر لی مگر دیگر ضروری تعمیرات نہیں کی گئی۔این ایچ اے ذرائع کا کہناہے کہ ایم فائیو پر پٹرول پمپس اور سروس ایریاز ابھی تک تعمیر نہیں ہوئے اور نہ ہی تاحال موٹروے سٹاف کی بھرتیاں مکمل کی جا سکی ہیں۔آگ بجھانے کے آلات (فائر فائٹنگ)، صفائی، ریسکیو سروس، وہیکل ریکوری اور رسپانس مینجمنٹ کیلئے بڈرز کو کال بھی 18 ستمبر کو دی گئی۔ایم فائیو پر ایمبولنس سروس، ایمرجنسی وہیکل سروسز سمیت دیگر الائیڈ سروسز کا انتظام بھی موجود نہیں، ملتان سکھرموٹروے ستمبر میں 2 روز آزمائشی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔تاہم آزمائشی اعلان پر عملدرآمد بھی کسی حادثے کے خطرہ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے فنڈز ریلیز کرنے میں تاخیر کی جس سے ملتان سکھر سمیت دیگر منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ملتان سکھر موٹروے منصوبے کا افتتاح اکتوبر میں کرنے کیلئے وزارت مواصلات پر شہریوں کا دباؤ ہے، پارلیمنٹ کی مواصلات کمیٹیاں بھی بارہا منصوبے کی تاخیر پر تشویش کا اظہارکر چکی ہیں۔چینی حکام کی خواہش ہے کہ منصوبے کا افتتاح چینی اور پاکستانی حکام مل کر کریں،چینی حکام کی جانب سے چینی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کو بھی افتتاحی تقریب کا دعوت نامہ بھجوانے کی خواہش کا اظہار کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق چینی سفیر وزیر مواصلات سے متعدد بار پیشرفت کا پوچھ چکے ہیں، وزارت مواصلات منصوبے کی سافٹ اوپننگ چاہتی ہے اوراس کیلئے وزارت مواصلات کو اکتوبر میں سافٹ اوپننگ کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔دوسری جانب چینی حکام نے منصوبے کی گرینڈ اوپننگ کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اب منصوبے کا باضابطہ افتتاح دسمبر میں متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…