پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبات کو برقعہ پہنانے کیلئے سرکاری فنڈز سے طالبات کیلئے عبایا خرید کر ان میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے خیبرپختونخواہ حکومت طالبات پر پردہ لازمی کرنے کیلئے کافی حد تک سرگرم دکھائی دے رہی ہے ۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے برقعے کی خریداری کیلئے سرکاری فنڈز جاری کیے گئے اور برقعے
خرید کا طالبات میں تقسیم بھی کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات میں برقعوں کی تقسیم ان کی خریداری کونسل فنڈز سے کی گئی ہے ۔ اس فیصلے پر عملدرآمد آج سے لاگو ہوا ہے ۔ مردان گورنمنٹ میڈل اسکول چینہ کی 90 طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے۔واضح رہے کہ کے پی کے حکومت نے طالبات میں عبایا لازمی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا ۔