منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے عام آدمی گیلری پاس ناقابل انتقال ہوگا شہریوں کا اجلاس کیلئے داخلہ پارلیمنٹ کےکس گیٹ سے ہوگا اور آنے والے افراد اپنے ساتھ کیا چیز نہیں لا سکتے ؟ تفصیلات جاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس کیلئے عام آدمی گیلری پاس ناقابل انتقال ہوگا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی شناختی کارڈ کو نادرا کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد پاس جاری ہوگا،عام آدمیوں کا اجلاس کیلئے داخلہ پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر5 سے ہوگا ، ترجمان کے مطابق کسی بھی

قانون شکنی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی ، ترجمان کے مطاقب موبائل فون، اسلحہ ، چھتری، کیمرے ، چھڑیاں، ہینڈ بیگ ، اٹیچی کیس اور کتب لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی،گیلریوں میں تمباکونوشی ، تالیاں بجانا اور نعرے بازی کرنا ممنوع ہو گی، ،مہمانوں کا عمارت میں عام آدمی گیلری کے علاوہ کسی دیگر مقامات پر جانا منع ہے، مکمل کوائف کی عدم فراہمی کی صورت میں پاس کے اجراء کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا سپیکر قومی اسمبلی نے عام ادمی کے لیے اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لیے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا ۔ جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عام آدمی کی پارلیمنٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔انہوںنے کہاکہ کمپیوٹرائز شناختی کارڈ دکھا کر کوئی بھی شہری اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کو خطرات ہیں، آزادی مارچ، ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں ہے،پوری قوم کشمیر پر متحد ہے ایسے میں دھرنوں اور مارچ کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…