پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

سرمایہ کاروں کونئے تجارتی شعبوں میں مراعات دینگے،خرم دستگیر

datetime 11  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئے تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کریں گے، پاکستان کے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، لیدر، کھیلوں کے سامان، توانائی، انفرااسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اور بڑی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ، جرمن سرمایہ کار ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں پہل کریں، پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مثال سب کے لیے قابل تقلید ہے جوبرسوں سے ملک میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے منگل کو پاکستان کے دورے پر آئے جرمن سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن کا تعلق توانائی، انفرااسٹرکچر، فنانس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی ٹیکنالوجی اور آٹو سیکٹر سے ہے، اس موقع پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن بھی موجود تھے،جرمن وزارت خارجہ کے نمائندے بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے جی ایس پی پلس کے حصول میں پاکستان کے لیے جرمنی کی یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن میں تائید کو سراہا اور کہا کہ جی ایس پی پلس کے نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ان تجارتی مراعات کے حصول کے بعد پاکستان سے یورپی یونین کو برآمدات میں تقریبا 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران، افغانستان، وسطی ایشیا اور چین کے ساتھ ریل اور سڑک رابطہ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے ان تمام ممالک کی وسیع مارکیٹیں کھل جائیں گی اور کاروبار کو وسعت دینے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ پاکستانی کاروباری افرادکے وفد کے ہمراہ اس سال کی اواخر میں جرمنی کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے تاجروں کا براہ راست رابطہ کرایا جا سکے، پاکستان جرمنی بزنس آپر چیونیٹی کانفرنس کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان جرمنی کے شہر ہنوور میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…