اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ،فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی جائے۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے اسٹیٹ بنک کا ڈیٹا، خفیہ اکاونٹس، بیرون ملک سے اربوں کھربوں روپے کی غیرقانونی رقوم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوںنے کہاکہ مقدمے کی سماعت اوپن ہونی چاہئے، قوم کا حق ہے کہ حقائق جانے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی طرف سے تمام حقائق اور الیکشن کمیشن کی کاروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی گئی ہے ، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں ۔ انہوںنے کہاکہ?23 پارٹی کے اکاؤنٹس خفیہ کیوں رکھے گئے ، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں ۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں کا 1970 سے تین نسلوں اور ذاتی کاروبار کا حساب اور آپ سے آپ کے بارے میں بھی سوال نہ ہو ، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں، عمران صاحب الیکشن کمشن میں کیوں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیسے کہاں سے آئے اور کیوں چھپائے گئے؟ تلاشی دیں۔انہوںنے کہاکہ کس نے پیسے لئے اور کس کے اکاونٹ میں آئے؟ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں تلاشی ،جعلی اور خفیہ اکاونٹ سے پیسے کہاں استعمال ہوئے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں۔انہوںنے کہاکہ انہی اکاونٹس سے بنی گالہ کا محل بنا اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں،علیمہ باجی کی اربوں روپے کی بیرون ملک جائیدادیں انہی خفیہ اکاؤنٹس سے بنیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں۔