اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کیلئے پیسوں کی پہلی قسط کوٹ لکھپت جیل سے ہونیوالے احکامات کے بعد مل چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے 2014کا دھرنا بغیر پیسوں کے دیا تھا اور اس پر خرچ بھی پچاس لاکھ کے قریب آیا تھا۔ سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے
آزادی مارچ کی ساری فنڈنگ کوٹ لکھپت سے آئے گی ۔ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ عین موقع پر پلی بارگین ن لیگ یاپاکستان پیپلز پارٹی سے نہ ہوئی تو ٹوکن کے نام پر جائیں گے اور مکمل شامل ہو جائیں گے۔شہباز شریف ، نواز شریف سے جیل ملاقات میں صاف انکار کر چکے ہیں کہ میں دھرنے میں شامل نہیں ہوں گا جبکہ مریم نواز بضد ہیں کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دھرنے میں شمولیت کا یقینی بنانا چاہیے ۔