جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

بھارت نے جنگی تیاری مکمل کر لی، پہلی بار لاہور کے قریب امرتسر میں جنگی طیارے تعینات، سرحد کے قریب تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے پہنچ گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت پر جنگ کا بھوت سوار ہو گیا، بھارت نے تمام جنگی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بھارتی آرمی چیف اور بھارتی حکومت کے وزراء پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکی دیتے آ رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جنگ کی بھارت نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلی بار بھارتی تاریخ میں لاہور کے قریب واقع شہر امرتسر میں جنگی طیارے تعینات کئے گئے ہیں،

اس کے علاوہ پاکستان کی سرحد کے قریب قریب جتنے ہوائی اڈے ہیں وہاں بھارتی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے پہنچا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعوی ہے کہ بھارتی فوج سرحدی علاقوں میں بھاری ہتھیار بھی پہنچا چکی ہے، دوسری جانب پاک فوج بھی الرٹ ہے اور بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار بیٹھی ہے، واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیاور کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں کورکمانڈرز منعقد ہوئی جس میں جیو اسٹرٹیجک، قومی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس میں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی غیرملکی سازشوں سے نمٹنے کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں تنازع کشمیر موثر طور پر اجاگر کرنے کو تسلیم کیا۔کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گااوربھارتی کمانڈرزکی جانب سے غیر ذمے درانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے اور ملک کی عزت، وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بہادر کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…