اسلام آباد (این این آئی)طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ افغان طالبان نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی تعلیم، صحت، نقل و حمل اور ویزا کی ادائیگی کے لئے سہولیات کا مطالبہ کیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ امارت اسلامیہ کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ اور اعلی عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کی،وفد نے دونوں ممالک
کے تعلقات، سیاسی امور اور امن پر بھی بات کی۔انہوں نے کہاکہ امارت اسلامیہ کے وفد نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی تعلیم، صحت، نقل و حمل اور ویزا کی ادائیگی کے لئے سہولیات کا مطالبہ کیا، وفد نے پاکستان کی حکومت سے افغان تاجروں کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وعدہ کیا کہ وہ ان تمام شعبوں میں مکمل تعاون کریں گے۔