اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

2024 تک ملک کا مجموعی اندرونی اور بیرونی قرض کتنا ہو جائے گا؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 2024 تک ملک کا مجموعی اندرونی اور بیرونی قرض 45 ہزار 573 ارب روپے ہو جائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں جمع کرائی گئی آئندہ 5 برسوں کے قرضے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 2019 میں پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرض 31 ہزار 19 ارب روپے ہے جو ملک کی کْل جی ڈی پی کا 80 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔دستاویزات کے مطابق 2020 میں پاکستان کا اندرونی قرضہ 22 ہزار 521 ارب روپے ہو جائے گا جب کہ 2021 میں اندرونی قرض کا حجم 24 ہزار 192 ارب روپے ہو جائے گا، 2022 میں اندرونی قرضہ 25 ہزار 310 ارب روپے، 2023 میں 25 ہزار 917 ارب روپے اور 2024 میں پاکستان کا اندرونی قرض 26 ہزار 803 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2019 میں پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 10 ہزار 446 ارب روپے ہے جو 2020 میں بڑھ کر 12 ہزار 769 ارب روپے، 2021 میں 14 ہزار 428 ارب روپے، 2022 میں 15 ہزار 963 ارب روپے، 2023 میں 17 ہزار 596 ارب روپے اور 2024 میں قرضوں کا حجم 18 ہزار 770 ارب روپے ہوجائے گا۔  وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 2024 تک ملک کا مجموعی اندرونی اور بیرونی قرض 45 ہزار 573 ارب روپے ہو جائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں جمع کرائی گئی آئندہ 5 برسوں کے قرضے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 2019 میں پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرض 31 ہزار 19 ارب روپے ہے جو ملک کی کْل جی ڈی پی کا 80 اعشاریہ 4 فیصد ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…