منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کے بعد تاجروں کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، عمران خان نے کونسی بڑی یقین دہانی کرادی ؟جانئے‎‎

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کیلئے لائحہ عمل بنالیا، کا روباری برادری حکو مت کی مضبوط پا رٹنر شپ معیشت ملکی ترقی کے لئے اہم ہے ، بز نس کمیو نٹی کی کا میا بی ملک کی کامیا بی ہے ۔

جمعرات کے روز وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے وزیرِ اعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے انہیں کاروباری براددی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ تاجروں نے معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے خصوصا برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس مو قع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ نیب اور کاروباری برادری سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے، موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اور وہ منافع بخش کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن مدد کرے گی، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، کاروباری برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنر شپ معیشت اور ملک کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…