بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب تک مارشل لاء کی ذہنیت میں رہ رہے ہیں اور ہر چیز پر آرڈیننس جاری کرنے ہیں تو جمہوریت کس کام کی، جسٹس فائز عیسیٰ نے بڑے سوالات اٹھا دیے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہم اب تک مارشل لاء کی ذہنیت میں رہ رہے ہیں اور ہر چیز پر آرڈیننس جاری کرنے ہیں تو جمہوریت کس کام کی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ بار ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ کیا

ہاؤسنگ فاونڈیشن متاثرین کو رقم دینے کو تیار ہے، اگر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن متاثرین سے رقم کا معاملہ طے کر لے تو عدالت فیصلہ کرے گی، بظاہر اصل معاملہ چھ سو کنال کی رقم کا ہے۔ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے ہاؤسنگ فاونڈیشن سے متعلق جولائی میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے، پہلے ہی بہت ساری ادائیگیاں ہو چکی ہیں اب ممکن نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ ہم اب تک مارشل لاء کی ذہنیت میں رہ رہے ہیں، جولائی میں یہ آرڈیننس آیا اور اسمبلی میں اس پر بحث بھی نہیں کروائی گئی، اگر ہر چیز پر آرڈیننس جاری کرنے ہیں تو پھر جمہوریت کس کام کی ہے، اسمبلی میں کسی بل پر بحث بھی نہیں کروائی جاتی۔صدرسپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ہم ہاؤسنگ فاونڈیشن کو رقوم ادا کر چکے ہیں ہمارا معاملہ آئی 14 سے الگ ہے، ہمارے معاملے کو اور اس معاملے کو عدالت الگ الگ دیکھے۔ایف 14 سے متعلق متاثرین اور ہاؤسنگ فاونڈیشن کے دلائل مکمل ہوگئے جس پر کیس کی مزید سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی گئی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…