منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا نے دھرنے کا اعلان کرکے گلی گیلی کر دی اور اب اپوزیشن اور حکومت دونوں گلی میں پھسل بھی رہی ہیں اور مڑ مڑ کر مولانا کی طرف بھی دیکھ رہی ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے لیکن مولانا نہیں مان رہے‘ ہو گا کیا؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کے ایک پہلوان کے بارے میں کہا جاتا تھا وہ جوان اور طاقتور تھا تو پورا شہر (اس) مل فین تھا‘ وہ جہاں سے گزرتا تھا لوگ رک رک کر اس کی طرف دیکھتے تھے لیکن جب وہ بوڑھا اور بیمار ہو گیا تو کوئی اس کی طرف توجہ نہیں دیتا تھا‘

پہلوان صاحب نے توجہ حاصل کرنے کے لیے دلچسپ کام کیا‘  وہ روز اپنی گلی میں پانی ڈال کر کیچڑ کر دیتا تھا‘ لوگ گزرتے تھے‘ پھسلتے تھے اور پریشان ہو کر پہلوان کی طرف دیکھتے تھے اور پہلوان صاحب خوش ہو جاتے تھے‘ حکومت مولانا فضل الرحمن کو بھی ایک ایسا ہی پہلوان سمجھ رہی ہے‘ اس کا خیال تھامولانا غیر موثر اور ار ریلی ونٹ ہو چکے ہیں لیکن مولانا نے دھرنے کا اعلان کرکے گلی گیلی کر دی اور اب اپوزیشن اور حکومت دونوں گلی میں پھسل بھی رہی ہیں اور مڑ مڑ کر مولانا کی طرف بھی دیکھ رہی ہیں چناں چہ ہم مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے مولانا فضل الرحمن اس وقت سیاست میں مرکز نگاہ بن چکے ہیں اور ان کی وجہ سے اپوزیشن اور حکومت دونوں کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے، مولانا ہر صورت اسلام آباد آنا اور دھرنا دینا چاہتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کہنا ہے ہمیں دھرنا نہیں دینا چاہیے کیوں کہ اگر دھرنا ناکام ہو گیا تو حکومت مزید مضبوط ہو جائے گی، دونوں پارٹیاں چاہتی ہیں ہم اسلام آباد آئیں‘ تگڑا جلسہ کریں اور واپس چلے جائیں لیکن مولانا نہیں مان رہے‘ ہو گا کیا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…