بورے والا: (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی راہنماء تہمینہ دولتانہ کے ذاتی رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس کے نام پر 8 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرنے کا انکشاف، پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کی نشاندہی پر ڈی سی وہاڑی نے پنجاب سپورٹس بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سابقہ دور میں (ن) لیگ کی مرکزی رہنماء تہمینہ دولتانہ کے آبائی گاؤں دولت آباد میں انکی ذاتی زمین پر پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کمپلکس تعمیر کرنے کے منصوبے پر آٹھ کروڑ
روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی اور اس منصوبے کی تکمیل کے لئے گزشتہ ماہ مزید ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی اس بات کا علم ہونے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے مداخلت کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کو نشاندہی کی کہ یہ رقبہ تہمینہ دولتانہ کے ذاتی رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے اسکی تحقیات کروائی جائیں جس پر ڈی پی او وہاڑی نے اس منصوبے کے بارے میں تحقیقات کے لئے پنجاب سپورٹس بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔