جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر نے اپنے مواخذے کی کارروائی کوبغاوت قراردے دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے، مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذے کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جب کہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی چھیننا ہے۔امریکی صدرنے کہا کہ میرے خلاف کارروائی کا

مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکا کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، اسپیکرایوان نمائندگا نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکا کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔صدرٹرمپ ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی کیسربراہ ایڈم بی شیف پربھی برہم ہوئے اورکہا کہ رکن کانگریس ایڈم شیف کے خلاف فراڈ کی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ ایڈم شیف نیمجھ پرغلط الزامات لگائے، امریکی صدرکی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…