اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں اندھیر نگری،ایک ہی  روز کروڑوں کی ڈکیتیوں کی کامیاب واردتیں،متعددافراد لٹ گئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد   کے رورل ائیریا میں ڈا کووں نے ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کی ڈکیتیوں کی کامیاب واردتیں کر کے وفاقی پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے اعلی کارکردگی اور جرائم کی شرح میں کمی کا پول کھول دیا ہے،آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی سربراہی  میں وفاقی پولیس کے افسران      چند لاکھ روپے کے مال مسروقہ کی واپسی کی تقریب کا مزہ لوٹتے رہے اور ڈاکو  شہریوں سمیت سرکاری خزانے کے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ کر مو ٹرسائیکلو ں پر فرار ہوگئے،

تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکووں نے پوسٹ آفس کی ڈیلیوری کے لئے کھڑی گاڑی کے عملے سے اسلحہ کی نوک پر ڈیڑھ کروڑ روپے، تھانہ کورال کے علاقہ گلبرگ سے  موٹر سائیکل سوار دو ڈا کو پراپرٹی ڈیلر سے 90لاکھ  روپے اور تھانہ لوہی بھیر   کے علاقہ سے 13 ہزار روپے نقدی اور 10 تولے سونا مالیت 8 لاکھ روپے چوری  کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شہریوں کو مال مسروقہ واپس کرنے کی  شاندار  تقریب پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی،  تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان  تھے جنہوں   نیفخریہ طور پر  کہا کہ  شہریوں کی طرف سے روزانہ 2000 سے زائد فون کالز ریسکیو15پر موصول ہوتی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہے،  ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد اور میں نے 11 ماہ پہلے جب چارج سنبھالا  تب سے اب تک جرائم کی شرح میں 21 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب اسی تقریب کے دوران  تھانہ شہزاد ٹا?ن کے علاقے میں پاکستان پوسٹ کے دفتر کے باہر کیش کی گاڑی کھڑی تھی کہ 6نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی کے عملے کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ 52 لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کے ساتھ 2 گارڈز موجود تھے جبکہ پوسٹ آفس کی سکیورٹی کے لئے کوئی اہلکار موجود نہیں ہے، اس ڈکیتی کے کچھ دیر بعد ہی پی ڈبلیو ڈی میں ایک نجی بینک سے 90 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر لانے والی کلیم اللہ نامی شہری سے گلبرگ انڈر پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو ں نے لوٹ لی،

ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈا کو ں نے پہلے ڈارئیور سائیڈ پر فائیر کیا اوربعد ازاں گا ڑی کے ٹائر برسٹ کر کے ڈگی سے رقم نکال کر دندناتے ہوئے فرار ہوگئے،علاوہ ازیں   تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محمد اعظم نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے 13 ہزار روپے نقدی اور 10 تولے سونا مالیت 8 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے اعلی پولیس افسران کی جانب سے جعلی تقریبات کر کے گمراہ کن خبریں نشر کر کے سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے اصلاح کی اپیل کرتے ہوئے پولیس سروس کے قابل اور ایماندار افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…