اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ،اپنی ٹیم میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار اور استحقاق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اختیار کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا،جو ٹارگٹ کرکے ہیڈ لائنز چلا رہے تھے ان کو میرے ساتھ ہی گزارہ کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے
کابینہ میں مجھ پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہوں،وزیراعظم کے اعتماد پر ان کی شکرگزار ہوں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی انسان پر فیکٹ نہیں۔ میڈیا کی حمایت اور رہنمائی پر ان کی شکرگزار ہوں،اگر کوئی ذمہ داری پوری نہ کروں تو میری کارکردگی پر تنقید کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے طیارے میں فنی خرابی اتفاقیہ تھی۔