اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا، یہ بات مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں اپنے ایک بیان میں کہی، ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ٹیکس نہ بچاؤ کیونکہ یہ گورنمنٹ آپ پر خرچ کرتی ہے، ہماری حکومتیں تو کچھ نہیں کرتیں،
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب اللہ تعالیٰ سے عمران خان کے لیے دعا کرو اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، میرا بہت قرب ہے ان کے ساتھ اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا، اپنے خطاب میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ بدعہدی نہ کرو، یہاں کے کاغذات بنانے کے لیے یہاں کی لڑکیوں سے غداری نہ کرو۔ مولانا طارق جمیل عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر پر انتہائی خوش ہیں۔ اس سے قبل بھی مولانا طارق جمیل نے تمام پاکستانیوں سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی، جب عمران خان سے سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا شخص آیا ہے جس نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب دیکھا ہے اس سے قبل کبھی کسی نے ایسا نہیں سوچا اور اسی وجہ سے عمران خان نے میرا دل جیتا ہے۔ اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا لیڈر میں نے نہیں دیکھا، یہ بات مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں اپنے ایک بیان میں کہی، ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ٹیکس نہ بچاؤ کیونکہ یہ گورنمنٹ آپ پر خرچ کرتی ہے، ہماری حکومتیں تو کچھ نہیں کرتیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب اللہ تعالیٰ سے عمران خان کے لیے دعا کرو اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے