جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

  اگر حکومت اس کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتی تو بتائے؟پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر کی توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔احتساب عدالت کے جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے لا کر عدالت کے رو بروپیش کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادرن کو پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا تھا۔ایس پی ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ ہڑتال اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملزمان کو پیش نہیں کیا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کے اپنے قانون ہیں کسی کی کوئی بات نہیں مانتے۔ سپرنٹنڈنٹ نے لکھا کہ سکیورٹی نہیں دی۔ جس پر پولیس افسر نے کہا کہ ہماری طرف سے سکیورٹی جیل کے باہر موجود تھی۔جس پر عدالت نے کہاکہ ایس پی صاحب یا آپ پھنسیں گے یا سپرنٹنڈنٹ جیل پھنسے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کام کر رہی ہے تو لاک ڈاؤن کیسا؟،  اگر حکومت اس کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتی تو بتائے،خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے کی مکمل تفتیش ہوگی،پولیس افسران عدالتوں کی عزت نہیں کرتے،جس کی جو مرضی آئے وہ آکر لکھ کر دے دیتاہے،کیااب یہ فیصلہ بھی پولیس کرے گی کہ کسی کو پیش کرنا ہے یا نہیں۔دوران سماعت خواجہ برادرن کے وکلا ء نے بتایا کہ سینئروکیل امجدپرویز ایڈووکیٹ دیگر کیسز میں ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کی مرضی سے تاریخ دیتے ہیں جب زیادہ ڈھیل دی جائے تو ایسا ہوتا ہے۔ جج کی جانب سے کہا گیا کہ آج یا بحث ہوگی یا کیس کا فیصلہ ہوگا۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…