بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی خواتین کی غیر ملکی اولاد کو شہریت دینے کا معاملہ مجلس شوریٰ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں مقیم ایسے غیر مْلکیوں کو جلد ہی ایک بڑی خوش خبری ملنے کی اْمید پیدا ہو چکی ہے جنہوں نے سعودی خواتین سے شادی کر رکھی ہے مگر اْن کی اولادوں کو سعودی حکومت کی جانب سے سعودی شہری تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے غور و خوض جاری ہے۔ سعودی ویب سائٹ ’سبق‘ کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی شوہروں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کی اولاد کو سعودی شہریت دینے کے قانون میں نظر ثانی کے مسودے کی منظوری

دے دی ہے۔مجلس شوری کی کمیٹی کے سربراہ جنرل علی المیمی نے بتاتیا ہے کہ مجلس شوری کی جانب سے غیر مْلکیوں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کی اولاد کو شہریت دینے کے قانون میں نظر ثانی کی سفارش منظور کر لی گئی ہے۔مجلس شوریٰ کے آئندہ اجلاس میں یہ نظر ثانی کا مسودہ پیش کیا جائے گا جس پر ارکان شوریٰ غور و خوض کے بعد اپنا فیصلہ سْنائیں گے۔ اگر ارکانِ شْوریٰ کی اکثریت نے اسے منظور کر لیا تو پھر اس کے بعد غیر مْلکی ولدیت رکھنے والے بچوں کو بھی سعودی شہریت سے نواز دیا جائے گا۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…