اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کی تیاریاں،میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی صفائی ٹیکس کیلئے سفارشات تیار کرکے کارپوریشن کو بھیجے گی، شعبہ سینی ٹیشن کی مختلف سیریز کے سیکٹرز کیلئے ٹیکس کی مختلف تجاویز دی گئی ہیں،
ای سیریز کے گھروں کیلئے 4 روپے فی مربع فٹ ٹیکس،ایف سیریز کے گھروں کیلئے 3 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لگانے،جی سیریز کے گھروں کیلئے 2 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی،سرکاری گھروں پر 1 روپے 50 پیسے فی مربع فٹ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی،شہری علاقوں میں صفائی ٹیکس کے نفاذ سے ایک ارب سالانہ اکھٹے ہونگے۔