جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

10 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیر اطلاعات فردوس عاشق کی بھی چھٹی، اسد عمر کو بھی اہم وزارت دینے کا فیصلہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شفقت محمود کو وفاقی وزیرداخلہ، اسد عمرکو ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بناتے ہوئے وفاقی وزیرپٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زبید جلال کو وزیرتعلیم اس کے علاوہ علی محمد خان کو ہٹانے اور فواد چوہدری کی وزارت بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے،

اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کو ترجمان وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بابر اعوان کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر بابر اعوان سینیٹر بننا چاہتے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزراء کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ،رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر سرزنش جبکہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا بھی عندیہ دے دیا،ارباب عامر علی وزراء کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر آبدیدہ،اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک لیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات دور کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں انھیں تبدیل کر رہا ہوں۔اجلاس میں پشاور سے منتخب ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لئے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کے لئے خود ملاقاتیں کروں گا۔اجلاس میں نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ

گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی تو آپ اس وقت کیوں نہیں بولے؟ تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور عالم خان این اے 27 پشاور ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کی تھی۔ حکومتی رکن کی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی

وائرل ہوئی تھی۔اجلاس میں اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں سونپنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دور حکومت کی طرح مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مک مکا نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے،جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…