ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

مفتی منیب الرحمان نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بڑے دعوے کو غلط ثابت کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے وزارت سائینس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کلینڈر کو غلط ثابت کر دیا ہے،وزارت مذہبی امور نے قمری کلینڈر کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر کی سربراہی میں ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ، مفتی شہاب الدین پوپلزئی،چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز سمیت مختلف مسالک کے علماء کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے بناے گئے کلینڈر کا جائزہ لینے کیلئے وزارت مذہبی امور میں

وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شرکت کی اجلاس میں وزارت سائینس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کلینڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کردیا اس موقع پر چیرمین رویئت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزارت سائینس کے کلینڈر کے مطابق یکم صفر پیر کو ہونا تھا لیکن پیر کو ماہ صفر کا چاند نطر نہیں آیا جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے کلینڈر کے مطابق یکم صفر بروز منگل ہونی تھی جو درست ثابت ہوئی۔وزارت مذہبی امور میں بلائے گئے اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ اوقاف اور وفاقی المدارس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔معاملے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی کاروائی کو ان کیمرہ کیا گیا تاکہ معاملے کا کھل کر جائزہ لیا جائے۔ان کیمرہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری نے معاملے کے حل کیلئے چھ رکنی ورکنگ گروپ بنا دیا جس میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل،سیکرٹری وفاق المدارس حینف جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شامل کیا گیا ہے ورکنگ گروپ قمری کلینڈر کے نفاذ پر کام کرے گااس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورا لحق قادری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ملک میں عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کے خاتمے کیلئے

اجلاس بلایا گیا تھا اجلاس میں قمری کلینڈر کے حوالے سے بحث کی گئی ہے اور مسئلے کے حل کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت روئیت ہلال کمیٹی کی ری سٹرکچرنگ کرے گی اور اس کے ممبران کی تعداد بھی کم کرے گی انہوں نے کہاکہ روئیت ہلال کمیٹی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…