بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حرم مکی پر بارانِ رحمت سے ماحول خوشگوار، رحمت کی ہوائوں نے اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگنے والوں کے دلوں کی روحانی کیفیت کو دوبالا کر دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں اتوار کی شام مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں ، معتمرین اور طواف کرنے والوں کا استقبال برسات کی رم جھم نے کیا۔ اس کے ساتھ رحمت کی ہوائوں نے اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگنے والوں کے دلوں کی روحانی کیفیت کو دوبالا کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ادھر مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کی انتظامیہ کے سرکاری ترجمان میجر نائف الشریف نے واضح کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے امدادی ٹیموں اور معاون ساز و سامان کو کھلے علاقوں اور مقررہ مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رابطہ کاری کے مرکز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران کسی ہنگامی صورت حال کی اطلاع یا کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…