جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی اسلام آبادمیڑوبس پرامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایسی رپورٹ کہ ہنسی نکل بھی آئے اورخوشی بھی ہو۔

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) راولپنڈی اسلام آبادمیڑوبس پرامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایسی رپورٹ کہ ہنسی نکل بھی آئے اورخوشی بھی ہو۔واشنگٹن پوسٹ لکھتاہے کہ پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہاہے۔تفصیلات کے مطابق امرےکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ نے راولپنڈی اسلام آباد مےٹروبس منصوبے کوکامےاب قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو منصوبے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا اور لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ،شہریوں کو بس کےلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتطار نہیں کرناپڑتا،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے ۔اخبار کی رپورٹ مےں کہا گےا ہے کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام ناقابل انحصار بسوں پر خطر سفر کرنے پر مجبور تھی ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 60 میٹرو گاڑیاں مخصوص راستوں پر سفر کرتی ہیں ، میٹروبس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ، تیز رفتار پر آسائش اور ایئرکنڈیشنڈ میٹرو بس خوشگوار منظر پیش کرتی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق عوام کو انتہائی بھری پڑی بسوں اور ویگنوں اور بعض اوقات ان گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنا پڑتا تھا ۔میٹرو بس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئیں ،شہریوں کو بس کےلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتطار نہیں کرناپڑتا،ستے کرائے کی وجہ سے میٹروبس غریب افراد کی دسترس میں ہے ۔رپورٹ مےں مزےد کہا گےا ہے کہ میٹرو منصوبے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا ،لاہور راولپنڈی اسلام آباد کے شہری جدید میٹرو منصوبے سے مستفید ہورہے ہیں ،پاکستان دنیا کے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے ،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے ،میٹروبس مڈل کلاس کی زندگیوں میں تبدیلی کاباعث بن رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…