منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگی رکن اسمبلی نے عمران خان کو اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دے دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر دنیا بھر میں تبصرے پیش کیے جارہے ہیں وہیں پاکستانیوں سمیت عالم اسلام میں تقریر کو سراہا جارہا ہے ۔ ن لیگی رہنما نے بھی عمران خان کو اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین نے عمران خان کی اقوام متحدہ میں ہونے والی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ ایک بہترین طریقے سے پیش کیا ہے ۔ دریں اثنا مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریرکو خوش آئندقرار دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پربھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتتقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بناسکتی، اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…