جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کو پروٹوکول دینا بہاولپور ائیرپورٹ کے سب انسپکٹر کو مہنگا پڑ گیا،دھماکہ خیز احکامات جاری، کارروائی شروع

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین کو بہاولپور ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے پر اعلیٰ حکام نے اے ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد اشرف کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر ان کا فوری تبادلہ تربت بلوچستان ائیرپورٹ کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین جو کہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیدار اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں جب اپنے حلقہ انتخاب لودھراں جانے کے لئے بہاولپور ائیرپورٹ پر جہاز سے اترے تو ان کو پروٹوکول سب انسپکٹرمحمد اشرف نے دیا جس پر اعلیٰ حکام ائیرپورٹ سیکورٹی فورس سیخ پا ہوگئے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ڈی جی اے ایس ایف نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد اشرف کا تبادلہ تربت بلوچستان کردیا اور ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا کہ آپ نے جہانگیر ترین کو غیر قانونی طور پر پروٹوکول کیوں دیا ہے۔اے ایس ایف حکام کی طرف سے جاری سرکاری احکامات کی دستاویزات کے مطابق محمد اشرف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان پر جہانگیر ترین کو غیر قانونی پروٹوکول دینے کا الزام ہے جبکہ محمد اشرف نے جہانگیر ترین کی باڈی سرچ نہیں کی ہے جبکہ باڈی سرچ کے بغیر ہی جہانگیر ترین کو اپرون پر جانے دیا گیا ہے،ان کے علاوہ سب انسپکٹر محمد اسلم بھٹی کی بھی سخت سرزنش کی گئی ہے جس نے ترین کو غیر قانونی پروٹوکول دیا ہے ان پر بھی الزام ہے کہ باڈی سرچ کیلئے ان افسران نے جہانگیر ترین کو گیٹ پر روکا بھی نہیں ہے جبکہ باڈی سرچر سرفراز حسین کو وارننگ دے کر بری کردیاگیا ہے۔اے ایس ایف کے احکامات کی روشنی میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جہانگرین ترین ایک سیکورٹی رسک ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…